دمشق…مشرق وسطیٰ کے ممالک ان دنوں شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں،انتہائی سرد موسم کے باعث کئی ممالک میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔اردن ،شام ،لبنان،اسرائیل اور ترکی میں برفانی طوفان نے موسم سرد کر دیا ہے۔ قاہرہ کے کچھ علاقوں میں پہلی بار برف باری ہوئی۔ لبنان میں شدید
برف باری کی وجہ سے بیروت اور دمشق کو ملانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔ مشرق وسطٰی کے ممالک خصوصا اسرائیل، اردن اور لبنان میں برف باری کا20 سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے جاری برف باری میں وقت گزرنے کے ساتھ کمی آئی ہے۔ برف باری کے باعث سڑکیں اور اسکول بند،،جبکہ پروازیں اور ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔